×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / عید اور جمعہ کا اکٹھا ہونا

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

جو شخص نماز عید میں شریک ہو ا کیا اس سے جمعہ ساقط ہوجائے گا؟ اور کیا وہ جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ادا کرے گا یا نہیں ؟ اجتماع العيد والجمعة

المشاهدات:1804
- Aa +

جو شخص نمازِ عید میں شریک ہو ا کیا اس سے جمعہ ساقط ہوجائے گا؟ اور کیا وہ جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ادا کرے گا یا نہیں ؟

اجتماع العيد والجمعة

الجواب

اہلِ علم کا اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ جب جمعہ اور عید اکھٹے ہوجائیں تو جس شخص نے نمازِ عید ادا کی ہے اس کے لئے جمعہ کی نماز ادا کرنا مستحب ہے ۔

اور اختلاف اس رخصت میں ہے کہ جس نے نمازِعید ادا کی وہ نمازِ جمعہ ادا نہ کرے ، اس مسئلہ میں اختلاف ہے اور اس میں مختلف اقوال ہیں:

پہلا قول:  جس شخص نے نمازِعید ادا کی اس کے لئے رخصت ہے کہ وہ نمازِ جمعہ ترک کردے اور نمازِ ظہر ادا کرلے، مگر اس قول کے مطابق امام پر واجب ہے کہ وہ نمازِجمعہ قائم کرے تاکہ وہ شخص نمازِ جمعہ میں شامل ہوسکے جو جمعہ ادا کرنا چاہتا ہے اور وہ شخص بھی جمعہ ادا کرسکے جس نے نمازِعید ادا نہیں کی اور یہ امام احمد بن حنبل ؒ کا مذہب ہے۔

دوسرا قول:  یہ قول امام ابوحنیفہ ؒ ، امام مالک ؒ ، امام ابن حزمؒ ، امام ابن المنذرؒ ، اور امام ابن عبد البرؒ کا ہے ، ان کے نزدیک جس شخص پر نمازِ جمعہ واجب ہے اس کو نمازِ عید ادا کرنے کے باوجود بھی نمازِ جمعہ ترک کرنے کی رخصت نہیں ہے ۔

تیسرا قول:  یہ قول امام شافعی ؒ اور امام مالک ؒ کی ایک روایت بھی ہے ، ان کے نزدیک وہ لوگ جو شہر سے دور دیہات یا بستی وغیرہ میں رہتے ہیں ان کے لئے رخصت ہے کہ وہ نمازِ جمعہ ادا نہ کریں اور نمازِ ظہر ادا کرلیں۔

چوتھا قول:  یہ قول عطاء بن ابی رباح ؒ اور حضرت علی کرّم اللہ و جہہ کا ہے اور حضرت زبیرؓ سے ببھی ایک روایت ہے، ان کے نزدیک جب نمازِعید اور جمعہ اکھٹے ہوجائیں تو نمازِعیدنمازِ جمعہ اور ظہر کے لئے کافی ہوجائے گی۔

ان میں سے ہر ایک فریق نے اپنے مذہب پر جو دلائل دیے ہیں تو ان تمام اقوال میں صحت کے اعتبار سے سب سے زیادہ قریب تر اور دلائل کے لحاظ سے سب سے اچھا قول امام احمد بن حنبل ؒ کا ہے ، جس میں انہوں نے اس شخص کے لئے رخصت دی ہے جو نمازِعید ادا کرلے کہ وہ نمازِجمعہ ادا نہ کرے۔

اور دلیل کے طور پروہ حضرت امیر معاویہؓ کی روایت پیش کرتے ہیں جس میں انہوں نے زید بن ارقمؓ سے پوچھا کہ :’’کیا تم نے رسول اللہ کے ساتھ دو عیدیں ادا کیں ‘‘؟ انہوں نے فرمایا:’’جی ہاں ، اللہ کے رسولنے دن کے پہلے حصے میں نمازِعید ادا کی اور پھر نمازِجمعہ کی رخصت دے دی‘‘ اس حدیث کے روایت کرنے والوں میں (امام احمد بن حنبل ؒ  ۱۸۸۳۱ ،  امام ابو داؤدؒ  ۱۰۷۰ ،  امام نسائی  ۱۵۹۱،) ہیں اور اس کی تصحیح ابن المدینیؒ نے کی ہے اور ان کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھی۔ وہ اسی قول پر دوسرا استدلال اس حدیث سے کرتے ہیں جس کو امام ابو داؤد ؒ اور امام ابن ماجہ ؒ نے پیش کی ہے جس کے راوی حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایاکہ:’’اس دن میں تمہارے لئے دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں پس جو چاہے تو اس کے لئے نمازِجمعہ کافی ہوجائے گی اور ہم اکھٹے ہیں ‘‘ (امام ابوداؤدؒ ۱۰۷۳ ،  امام ابن ماجہؒ  ۱۳۱۱)  یہ روایت اگر چہ مقال سے خالی نہیں ہے مگر پھر بھی اس حدیث سے استدلال کیا جاسکتا ہے ، واللہ أعلم۔

أ.د.خالد المصلح

29 / 9 /1428هـ

 


المادة التالية

الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127576 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62670 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات59210 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55710 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55179 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات52037 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات50021 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات45030 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف