×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / چرچ (گرجا گھر ) میں نماز پڑھنا

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جناب عالی! چرچ (گرجاگھر)میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ جب انسان کو کوئی مسجد نہ ملے یا کوئی اور جگہ جہاں پر نماز پڑھی جا سکے ؟ کیا اس کو وہاں نماز پڑھنے پر گناہ ہوگا ؟ اور کیا اس کی نماز قبول ہوگی یا نہیں ؟ ازراہ کرم ہمیں فتوی دے کر اجر کمائیں الصلاة في الكنيسة

المشاهدات:4600

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جناب عالی! چرچ (گرجاگھر)میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ جب انسان کو کوئی مسجد نہ ملے یا کوئی اور جگہ جہاں پر نماز پڑھی جا سکے ؟ کیا اس کو وہاں نماز پڑھنے پر گناہ ہوگا ؟ اور کیا اس کی نماز قبول ہوگی یا نہیں ؟ ازراہِ کرم ہمیں فتوی دے کر اجر کمائیں

الصلاة في الكنيسة

الجواب

حامداََو مصلیاََ ۔۔۔ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 امابعد۔۔۔

اہلِ علم کا اس بات پر اجماع ہے کہ چرچ(گرجاگھر) میں کسی جگہ پر نماز پڑھنا جائز اور درست ہے ۔ اس بات کو ابن عبد البرؒ نے اپنی کتاب التمہید (۲۲۹/۵) میں نقل کیا ہے ۔ اور جو ظاہر ہورہا ہے تو یہ مسئلہ اختلافی ہے اس میں تین اقوال ہیں:

پہلاقول:  چرچ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے کیونکہ اس میں تصویریں ہوتی ہیں اور یہ قول حضرت عمرؓ اور حضرت ابن عباسؓ سے منقول ہے ،اور یہی احناف کے علماء کی ایک جماعت کا بھی ہے ،اور امام مالکؒ اور امام شافعیؒ کا بھی یہی قول ہے۔اور اسی طرح حنابلہ کا بھی یہی قول ہے کہ اگر چرچ میں کوئی تصویر وغیرہ ہو تو اس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔

دوسرا قول:  چرچ میں نماز پڑھنا جائز ہے جب اس میں تصویر نہ ہو اور یہ قول حضرت حسن بصریؒ اور حضرت عمر ابن عبدالعزیز ؒ اور امام شعبی ؒ کا ہے اور یہی حنابلہ کا بھی مذہب ہے ۔

تیسرا قول:  چرچ میں نماز پڑھناحرام ہے کیونکہ وہاں شیاطین ہوتے ہیں اور نماز کا ادھر پڑھنا اس میں ایک قسم ان کی تعظیم ہے۔ یہی احناف کا قول ہے ۔اور جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ چرچ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے جب اس میں تصویرموجود نہ ہو تو نماز جائز ہے۔لیکن کسی کے لئے یہ ہرگز جائز نہیں کہ وہ مساجد میں نماز پڑھنا چھوڑ دے اور گرجوں میں نماز پڑھنا شروع کردے۔ کیونکہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے ۔ لہٰذا واجب ہے کہ اگر مساجد ملے تو ان میں نماز پڑھنی چاہئے اور مساجد سے کسی دوسری طرف نہیں جانا چاہئے ۔ کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (ترجمہ)  ’’جن گھروں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ان کو بلندکیا جائے اور ان میں اس کا نام لے کر ذکر کیا جائے ان میں صبح و شام وہ لوگ اس کی تسبیح کرتے ہیں ‘‘۔ سورۂ نور :۳۵

آپ کا بھائی

أ.د.خالد المصلح

28 /2 /1426هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127305 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62444 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات58483 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55639 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55144 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات51721 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات49857 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات44093 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف