×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / تلاوت قرآن کے آداب

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

محترم جناب ،السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ! ایک بھائی کہتے ہیں کہ وہ جمعہ کے دن سورۃ الکھف تین منٹ سے بھی کم وقت میں پڑھ لیتے ہیں، اور وقت کی کمی کا عذر بتاتے ہیں اور یہ کہ قرآن کی تلاوت میں ترتیل (یعنی ٹھر ٹھر کر پڑھنا)شرط نہیں اور یہ کہتے ہیں کہ دوران قرات ان کی توجہ مرکوز بھی رہتی ہے۔ تو کیا اس طریقے سے قرآن پڑھنا ٹھیک ہے کہ نہیں؟ من آداب قراءة القرآن

المشاهدات:2839

محترم جناب ،السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ! ایک بھائی کہتے ہیں کہ وہ جمعہ کے دن سورۃ الکھف تین منٹ سے بھی کم وقت میں پڑھ لیتے ہیں، اور وقت کی کمی کا عذر بتاتے ہیں اور یہ کہ قرآن کی تلاوت میں ترتیل (یعنی ٹھر ٹھر کر پڑھنا)شرط نہیں اور یہ کہتے ہیں کہ دوران قرات ان کی توجہ مرکوز بھی رہتی ہے۔ تو کیا اس طریقے سے قرآن پڑھنا ٹھیک ہے کہ نہیں؟

من آداب قراءة القرآن

الجواب

حامداََ ومصلیاََ۔۔۔

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته.

اما بعد۔۔۔

قرآن پڑھنے والے پر واجب ہے کہ ٹھر ٹھر کر پڑھے یعنی ترتیل کرے ، اللہ رب العزت کی پیروی کرتے ہوئے جیسا کہ قرآن میں ہے: ــ ـ اور قرآن ٹھر ٹھر کر پڑھئے ـ۔(المزمل :۴) اور حدیث میں بھی آیا ہے کہ آپ بڑے ترسل کے ساتھ ٹھر ٹھر کر پڑھتے تھے، مسلم کی حدیث (۷۷۲) میں ہے: ـــحضرت حذیفہ ؓ فرماتے ہیں :ایک رات میں نے نبی کے ساتھ نماز پڑھی تو انہوں نے ابتداء سورۃ البقرہ سے کی تو میں نے دل میں کہا کہ سو آیتوں کے بعد رکوع کر لیں گے مگر آپ پڑ ھتے رہیں پھر میں نے دل میں کہا کہ ایک رکعت میں پوری کر سورت پڑھیں گے مگر آپ پڑھتے رہے پھر میں نے کہا ابھی رکوع کرتے ہیں تو آپ نے آل عمران شروع کی اس کو پڑھا پھر نساء شروع کی اس کو پڑھا اور آپ ٹھر ٹھر کر پڑھ رہے تھے اگر کسی آیت میں تسبیح ہوتی آپ تسبیح کہتے اور اگر سوال والی آیت سے گزرتے تو سوال کرتے اور اگر تعوذ والی آیت ہوتی تو آپناہ مانگتے۔ اور حذیفہ ؓ فرماتے ہیں آپ سورت کی تلاوت فرماتے تو ٹھر ٹھر کر پڑھتے یہاں تک کہ وہ سورت اپنے سے لمبی سورت سے بھی زیادہ طویل ہوجاتی ۔ (مسلم:۷۷۳)

بلکہ رسول اللہ رات کی نماز (تہجد) میں ایک ہی آیت کو دہراتے رہتے یہاں تک کہ صبح ہوجاتی۔ مسند احمد (۲۰۹۸۴) ، نسائی (۱۰۱۰) اور ابن ماجہ (۱۳۵۰) میں حضرت ابو ذر ؓ کی روایت ہے: نبی نے ایک ہی آیت کو دہراتے ہوئے قیام فرمایا یہاں تک کہ صبح ہوگئی اور آیت یہ ہے : اگر تو ان کو عذاب دے تو یہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف کر دے تو آپ بڑے غلبے والے اور حکمت والے ہیں۔ (المائدہ: ۱۱۸)

اور چونکہ مقصود قرآن پڑھنے سے تدبر اور نصیحت حاصل کرنا ہے نہ کہ صرف الفاظ کے معانی پر توجہ دیئے بغیر ادا کرنا ، اللہ تعالی کا فرمان ہے: یہ ایک ایسی کتاب ہے جو ہم نے آپ پر نازل کی برکت والی ہے تاکہ یہ اس کی آیات میں غور و فکر کرے اور عقل رکھنے والے نصیحت حاصل کریں ۔ (ص:۲۹)

اور قرآن میں تدبر اور غور و فکر قرات میں ٹھراؤ کے بغیر ممکن ہی نہیں۔مسلم (۸۲۲) کی حدیث میں ہے، ابو وائل روایت کرتے ہیں : ایک آدمی جسکا نام نھیک بن سنان تھا عبداللہ بن مسعود ؓکے پاس آیا اور کہا میں مفصل سورت (طوال مفصل ) ایک رکعت میں پڑھ لیتا ہوں، تو عبداللہ بن مسعودؓ نے فرمایا یہ شعر کے گنگنانے کی طرح ہی ہے ، بعض لوگ ایسے ہیں جو قرآن پڑھتے ہیں مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں جاتا لیکن اگر دل میں واقع ہو اور راسخ ہو جائے تو بھی یہ نفع دے گا۔

اور علماء کا اس بارے میں اختلاف ہے کہ کیا ترتیل قرات کے کم ہونے کے ساتھ افضل ہے یا تیزی سے پڑھنا جبکہ قرات زیادہ ہو تو افضل ہے ؟ تو جمہور صحابہ ، تابعین اور دیگر علماء کایہ مذہب ہے کہ قرات اگرچہ کم ہو مگر ترتیل اور تدبر کے ساتھ ہو تو یہ افضل ہے اس قرات سے جو کثیر ہو مگر تیزی کے ساتھ ہو کیونکہ پیچھے گزر چکا ہے کہ مقصود قرآن کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔ واللہ اعلم۔

آپ کا بھائی

أ.د.خالد المصلح

29 /1 / 1429هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127714 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62716 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات59360 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55720 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55188 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات52094 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات50047 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات45059 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف