×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / ارشاد باری تعالیٰ ہے: اور ہم نے ان کے دلوں میں جو کوئی کھوٹ تھا نکال کھینچا

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

ارشاد باری تعالیٰ ہے: (ترجمہ) ’’اور ہم نے ان کے دلوں میں جو کوئی کھوٹ تھا نکال کھینچا‘‘ کیا اس آیت سے یہ مراد ہے کہ کچھ ایسے مسلمان بھی ہوں گے جو جنت میں جائیں گے جبکہ ان کے دلوں میں دنیا میں حسد ، بغض اور عداوت ہوگی؟ حالانکہ رسول اللہ کا فرمان ہے ’’ایک دوسرے سے حسد نہ کرواور نہ ہی بغض رکھواور نہ ہی پیٹھ پھیرو‘‘۔ اور ا س کے ساتھ ساتھ حضرت عمرؓ کے اس قول کی وضاحت بھی درکار ہے (قرابت والوں کو حکم کیا کرو کہ ایک دوسرے کے ہاں آتے جاتے رہیں اور اکٹھے بن کر نہ رہیں ) قوله تعالى:ونزعنا ما في قلوبهم من غل

المشاهدات:2959

ارشاد باری تعالیٰ ہے: (ترجمہ) ’’اور ہم نے ان کے دلوں میں جو کوئی کھوٹ تھا نکال کھینچا‘‘ کیا اس آیت سے یہ مراد ہے کہ کچھ ایسے مسلمان بھی ہوں گے جو جنت میں جائیں گے جبکہ ان کے دلوں میں دنیا میں حسد ، بغض اور عداوت ہوگی؟ حالانکہ رسول اللہ کا فرمان ہے ’’ایک دوسرے سے حسد نہ کرواور نہ ہی بغض رکھواور نہ ہی پیٹھ پھیرو‘‘۔ اور ا س کے ساتھ ساتھ حضرت عمرؓ کے اس قول کی وضاحت بھی درکار ہے (قرابت والوں کو حکم کیا کرو کہ ایک دوسرے کے ہاں آتے جاتے رہیں اور اکٹھے بن کر نہ رہیں )

قوله تعالى:ونزعنا ما في قلوبهم من غل

الجواب

امابعد

جواب ملاحظہ ہو

وہ کھوٹ اور فریب جس کے بارے میں آپ سوال کررہے ہیں اس سے مراد ان جھگڑوں کا اثر ہے جو مسلمانوں کے بیچ واقع ہوتے ہیں کیونکہ لڑائی جھگڑا عام طور پر دوسروں کے دلوں پرکچھ اثر چھوڑ دیتا ہے ، جنت چونکہ پاکیزہ ہے او ر اس میں پاکیزہ لوگ ہی داخل ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے باطن کو خوبصورت بنادیں گے ، اور یہ وہ نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ اہل جنت کو عطا کریں گے ۔بلکہ اسی طرح جس طرح ان کے ظاہر کو خوبصورت بنا ڈالیں گے ۔اور باطن کو خوبصورت بنانے کی شکل یہ ہوگی کہ ان کے دلوں میں سے جھگڑوں او ر مظالم کے آثار کو نکال باہر کیا جائے ۔

اما م بخاری ؒ نے قتادہ کی حدیث ابوالمتوکل الناجی جنہوں نے ابوسعید خدریؓ سے روایت کی ہے کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا:’’جب ایمان والو ں کو آگ سے خلاصی دے دی جائے گی تو انہیں جنت او رجہنم کے درمیان ایک پل پر روک دیا جائے گا ، تو وہاں پر دنیا میں جو ان کے درمیان مظالم تھے ان کو برابر سرابر کیا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ پاکیزہ اور مہذب ہوجائیں گے تو جنت میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ اس رب کی قسم کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ان میں سے ہر ایک کو جنت میں اپنا گھر کیا دنیا والے گھر سے زیادہ پتا ہوگا‘‘۔اس حدیث نے یہ بات واضح کردی کہ اس کھوٹ کا سبب جھگڑے اور مظالم ہی ہیں جو دنیا میں ان کے درمیان وقوع پذیر ہوئے ۔

اور جہاں تک آپ کا سوال ہے کہ کیا جنت میں ایسا شخص داخل ہوگا جس کے دل میں کھوٹ اور بغض ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ جی ہاں وہ داخل ہو گا جیسا کہ پیچھے حدیث میں بیان کیا گیا ہے لیکن یہ داخل ہونا ہر باطنی کھوٹ اور بغض سے پاکیزگی حاصل کرنے کے بعد ہی ہوگا، تووہ جنت میں صحیح سلامت محبت سے بھرے دلوں کے ساتھ داخل ہوں گے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے جنت میں ان کی ہیئت بیان کرتے ہوئے فرمایا:(ترجمہ)’’بھائی بن کر ایک دوسرے کے سامنے نشستوں پر بیٹھے ہوں گے ‘‘۔

لہٰذا اس کھوٹ اور بغض کا ذرہ بھی باقی نہیں رہے گا  :(ترجمہ)’’اور ان کے دلوں کا کھوٹ ہم نکال دیں گے ‘‘۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں جنت کی نعمتوں سے نوازے ۔ (آمین!)


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127555 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62657 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات59171 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55704 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55177 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات52024 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات50014 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات45016 )

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف