محترم جناب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔ کیا ڈرپ اور( اینما )انجکشن کوتھوڑ دیتی ہے ؟
حكم التحاميل والحقن الشرجية للصائم
محترم جناب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔ کیا ڈرپ اور( اینما )انجکشن کوتھوڑ دیتی ہے ؟
حكم التحاميل والحقن الشرجية للصائم
الجواب
حامداََ و مصلیاََ۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔
اما بعد۔۔۔
اس کی حقیقت یہ ہے کہ ان کے ذریعے دوامقعد(شرمگاہ) کے ذریعے پیٹ تک پہنچتی ہے ۔اور جمہور فقہاء اپنے مختلف مذاہب کے تحت اس کو ان اشیاء میں شمار کرتے ہیں جن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ بعض اہل تحقیق اس بات کی طرف گئے ہیں کہ جو چیز شرمگاہ کے ذریعے جوف تک پہنچے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ یہ نہ کھانا او رنہ پینا ہے اور نہ ان کے حکم میں ہے۔ اوربعض لوگ جو بعض صورتوں میں ان کے ذریعے غذا کے حصول کی بات کرتے ہیں تو وہ کبھی کبھار ہوتا ہے ، جیسا کہ تغذی کے حکم کو رد نہیں کیا جاسکتا اور اس پر کوئی واضح دلیل نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے شیخ ابن عثیمین ؒ نے فرمایاجب انہوں نے ( اس بارے میں روزہ نہ توڑنے کاقول کیا)کہنے کے بعد فرمایا کہ :اس کودیکھ کر ہم کہتے ہیں کہ اس سے بالکل روزہ نہیں ٹوٹتااوراگر جسم ان باریک آنتوں کے ذریعے خوراک لے بھی لے تب بھی راجح قول کے مطابق اس مسئلہ میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ کا مطلقاََ قول لیا جائے گا اور بعض معاصرین نے جوبات کی ہے ان کے قول کو بالکل نہیں لیا جاسکتا ۔واللہ تعالیٰ اعلم
آپ کا بھائی
خالد بن عبد الله المصلح
15/08/1428ھ