واجب روزے کی قضاء میں نیت شرط ہے یا نہیں؟
اشتراط النية في قضاء الصوم الواجب؟
واجب روزے کی قضاء میں نیت شرط ہے یا نہیں؟
اشتراط النية في قضاء الصوم الواجب؟
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:
رمضان کے روزے قضاء کرتے ہوئے نیت ضروری ہے، اگر قضاء روزہ رکھنے کی نیت کرتا ہے تو یہ قضاء ہی ہے اور اگر یہ نیت کرتا ہے کہ یوم عرفہ کی فضیلت حاصل ہو جائے تو قضاء کیلئے یہ کافی نہیں ہے، رسول اللہ ؐ کا فرمان ہے جو کہ بخاری اور مسلم میں عمرؓ کی حدیث ہے: "بے شک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے" اب اس شخص نے قضاء کی نیت ہی نہیں کی تو یہ قضاء ہو گی بھی نہیں اور یہ نیت کا لازمی ہونا تمام روزوں میں ہے، لہذا روزہ قضاء کرتے وقت نیت ضرور کرے تاکہ بری الذمہ ہو سکے۔