میرے گھر میں کام کرنے والے تمام ملازمین غیر مسلم ہیں، میرا سؤال یہ ہے کہ رمضان میں دن کے وقت ان لوگوں کو کھانا کھلانے کا کیا حکم ہے؟
حكم إطعام الكفار في نهار رمضان
میرے گھر میں کام کرنے والے تمام ملازمین غیر مسلم ہیں، میرا سؤال یہ ہے کہ رمضان میں دن کے وقت ان لوگوں کو کھانا کھلانے کا کیا حکم ہے؟
حكم إطعام الكفار في نهار رمضان
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:
کافر کو کھانا کھلانا جائز ہے، اللہ تعالی کے فرمان میں عموم پایا جا رہا ہے: ((اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ جن لوگوں نے دین کے معاملے میں تم سے جنگ نہیں کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا، ان کے ساتھ تم کوئی نیکی یا انصاف کا معاملہ کرو، یقیناََ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے)) [الممتحنہ:۸]، اور آپﷺکا فرمان ہے جو کہ بخاری اور مسلم میں ابوہریرہؓ سے مروی ہے: "ہر زندہ جگر رکھنے والے کی مدد کرنے میں اجر ہے"۔
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
09/10/1424هـ