میری بیوی نے رمضان میں عمرہ ادا کیا اور سعی کے دوران اپنے چہرے پر نقاب ڈال لیا ، اس کا شرعاَ کا کیا حکم ہے ؟
لبس النقاب أثناء العمرة
میری بیوی نے رمضان میں عمرہ ادا کیا اور سعی کے دوران اپنے چہرے پر نقاب ڈال لیا ، اس کا شرعاَ کا کیا حکم ہے ؟
لبس النقاب أثناء العمرة
الجواب
امابعد۔
عورت حالتِ احرام میں اپنے چہرے کو نقاب سے چھپا نہیں سکتی جیسا کہ حضرت ابن عمر ؓ روایت نقل کرتے ہیں کہ حضوراکرمﷺنے ارشاد فرمایا: ’’ عورت احرام کی حالت میں نہ تو نقاب کرے اور نہ ہی دستانیں پہنے‘‘ (رواہ البخاری ۱۸۳۸) ان کے علاوہ مغنی میں فرماتے ہیں : کہ اس میں اختلاف نہیں ہے، البتہ اگر مردوں کے قریب سے گزرنے کی وجہ سے عورت چہرے کو چھپانا چاہے تو وہ اپنے سر سے کپڑا چہرے پر گرا دے (جسے اِسدال کہتے ہیں ) اس میں بھی کوئی اختلاف نہیں اگر آپ کی بیوی نے سعی کے دوران کپڑے سے چہرے کو جہالت یا بھولے سے چھپا لیا ہو تو اس پرشرعاََ کوئی مواخذہ نہیں ہے ، یہی اہلِ علم کا قولِ صحیح ہے اور یہی شافعیہ اور حنابلہ کا قول ہے۔ واللہ أعلم بالصواب۔
خالد المصلح
27/ 11/ 1424هـ