السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جرابوں اور موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟کیا موزوں کے اوپر اور نیچے مسح کرے گا یا صرف اوپر؟
ما يمسح من الخف .
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جرابوں اور موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟کیا موزوں کے اوپر اور نیچے مسح کرے گا یا صرف اوپر؟
ما يمسح من الخف .
الجواب
حامدا و مصلیا
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
أما بعد
اہلِ علم کے صحیح ترین قول کے مطابق موزوں پر مسح کرنے کا مسنون طریقہ اس کے اوپر مسح کرنا ہے ، اس پر دلیل وہ روایت ہے جس کو امام ابوداؤد (۱۶۲) اور ان کے علاوہ باقی لوگوں نے بیان فرمایا ہے جس میں حضرت علی ابن طالبؓ فرماتے ہیں :’’ اگر دین انسان کی رائے یا عقل کے مطابق ہوتا تو موزے کا نیچے والا حصہ اس بات کا زیادہ أولیٰ تھا کہ نیچے مسح کیا جاتا بجائے یہ کہ اس کے اوپر، اور تحقیق کہ میں نے اللہ کے رسولﷺ کو موزے کے اوپر والے حصہ پر مسح فرماتے ہوئے دیکھا‘‘۔اور اہلِ علم کی ایک جماعت کا یہ بھی قول ہے کہ موزے کے نیچے اور اوپرمسح کرنا سنت ہے ، انہوں نے استدلا ل کیا ہے امام ابوداؤد ؒ کی روایت جو مغیرہ بن شعبہ ؓ سے منقول ہے کہ’’ اللہ کے نبی ﷺ نے موزے کے اوپر اور نیچے مسح فرمایا‘‘۔ ابوداؤد۱۶۵
مگر یہ روایت معلول ہے جیسا کہ امام ترمذی ؒ نے فرمایا اور اس کو ائمہ کرام نے ضعیف قراردیا ہے جن میں امام بخاری ؒ، ابوزرعہ ؒاور ان کے علاوہ دوسرے ائمہ کرام شامل ہیں۔
آپکا بھائی
أ.دخالد المصلح
17 /2/ 1426هـ