ایسی نجاست جو معاف ہے اور جومعاف نہیں ان دونوں نجاستوں میں فرق کس طرح واضح ہوگا؟
ما الفرق بين النجاسة المعفوِّ عنها والنجاسة غير المعفوّ عنها؟
ایسی نجاست جو معاف ہے اور جومعاف نہیں ان دونوں نجاستوں میں فرق کس طرح واضح ہوگا؟
ما الفرق بين النجاسة المعفوِّ عنها والنجاسة غير المعفوّ عنها؟
الجواب
حامداََ ومصلیاََ۔۔۔
اما بعد۔۔۔
اہلِ علم میں سے بعض کایہ قول ہے کہ نجاستِ قلیلہ معاف ہے ۔ اور بعض یہ کہتے ہیں کہ نجاست مطلقاََ طور پر معاف ہی نہیں ہے ۔اور اس میں ایک صور ت ایسی بھی ہے جو متفق طور پر معاف ہے وہ یہ ہے کہ پتھر کے استعمال کے بعد جو اثر باقی رہتاہے وہ معاف ہے ۔ کیونکہ پتھر کے استعمال سے نجاست مکمل طور پر زائل نہیں ہوتی ، مگر اس صورت میں وہ معاف ہے اور اس کے علاوہ باقی صورتوں میں اختلاف ہے ۔ جمہور علماء کا یہی قول ہے کہ نجاست چاہے جتنی بھی کم کیوں نہ ہو وہ معاف نہیں ہے ۔ اور اہل علم کی ایک جماعت کا یہ قول ہے کہ نجاست اتنی قلیل ہو کہ اس سے بچنا بھی مشکل ہو اور اس میں مبتلا ہونا بھی بکثر ت ہو تواس صورت میں وہ نجاستِ قلیلہ معاف ہے یہ قول درست معلوم ہوتا ہے خاص طور پر جب ہم اس صورت کودیکھیں کہ جس میں شریعت نے استنجاء کرنے کے باوجود بھی تھوڑی بہت باقی رہنے والی نجاست سے تجاوز کیا ہے ۔
دوسری بات یہ کہ ایسی نجاست ِ قلیلہ جس میں مبتلا ہونا بھی بکثر ت ہو اور جس سے بچنا بھی مشکل ہو تو معاف ہے