میری بیوی ملازمہ ہے کیا میں اس کے مال میں سے کچھ لے سکتاہوں ؟
مرتب الزوجة هل هو للزوج
میری بیوی ملازمہ ہے کیا میں اس کے مال میں سے کچھ لے سکتاہوں ؟
مرتب الزوجة هل هو للزوج
الجواب
حامداََ ومصلیاََ۔۔۔
امابعد۔۔۔
عورت جو مال اپنی محنت سے کماتی ہے وہ اسی کا ہوتا ہے اس کے شوہر کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہوتا مگر وہ جو عورت اس کو اپنی خوشی سے دے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشا د ہے :(ترجمہ) ’’ اور ایک دوسرے کے مال کے باطل طریقے سے نہ کھاؤ‘‘۔
اور صحیح مسلم میں حضرت جابرؓ سے مرفوع روایت نقل ہے کہ :’’کس چیز کی وجہ سے تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا مال بغیر حق کے لے گا؟‘‘
اور اس کی بہت سے دلائل ہیں ۔ ہاں اگر تمہارے درمیان یہ طے ہوچکا ہے کہ آپ ان کو اجازت دیں گے کام کی اور وہ اس کے عوض آپ کو کچھ دیں گی تو پھر ٹھیک ہے اور اپنوں کے عقدِ نکاح میں کام کی کوئی شرط نہ لگائی ہو تو پھر جائز ہے بغیر کسی کراہت کے ۔
آپ کا بھائی
خالد المصلح
14/03/1425