مجھے دونوں بغلوں اور رانوں میں پھوڑے پھنسی کی شکایت ہے اورسارا دن ان سے خون اور پیپ نکلتاہے اور ہر نماز کے لئے کپڑے بدلنا میرے لئے مشکل ہے لہٰذ میں کیا کروں؟اللہ آپ کو جزائے خیر دے !
الدم والصديد طاهران

الجواب
حامداََ ومصلیاََ۔۔۔
امابعد۔۔۔
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کو شفاء دے ! باقی رہی بات کپڑے تبدیل کرنے کی تو نماز کے لئے آپ کو کپڑے بدلنے کی کوئی ضرور ت نہیں ہے کیونکہ اہل علم کے راجح اقوال کے مطابق خون اور پیپ دونوں پاک ہیں ۔صحیح بخاری میں روایت ہے کہ صحابہ کرام اپنے زخموں کے ساتھ نماز میں پڑھتے تھے اگر خون نجس ہوتا تو وہ اس کے ساتھ نماز نہ پڑھتے ۔
حسن بصریؒ فرماتے ہیں جس کو اما م بخاری ؒ نے روایت کیا ہے:’’ابھی تک مسلمان اپنے زخموں کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں‘‘ یہ دلالت کرتاہے اس قول پرجو ہم نے ذکر کیا ہے کہ خون لگنے سے کپڑے بدلنا لازمی نہیں مگر یاد رکھے کہ وہ خون حیض یا نفاس کانہ ہو۔
آپ کا بھائی
خالد بن عبد الله المصلح
29/09/1424هـ