جرابوں پر مسح کرنے کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟
متى يبدأ المسح على الجوارب؟
جرابوں پر مسح کرنے کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟
متى يبدأ المسح على الجوارب؟
الجواب
حامداََومصلیاََ
امابعد
اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب دیتے ہیں کہ جرابوں پر مسح کرنے میں علماء کے دو اقوال ہیں:
پہلا قول: یہ ہے کہ مسح پہلے حدث سے شروع ہوتا ہے یعنی اگر ابھی جرابیں پہن لئے ہیں اور تھوڑی دیر بعد حدث لاحق ہوگیاہے تو اس وقت سے ایک دن اور ایک رات شمار ہوں کریں گے ۔
دوسراقول: یہ ہے کہ حدث کے بعد پہلے مسح سے شمار کرے گا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ نے ابھی جرابیں پہن لئے ہیں پھر آپ نے مغرب پڑھی پھر عشاء پڑھی اور صبح کو اٹھ کر مسح کیا تو یہ پہلا مسح ہے اور اس فجرسے دوسرے فجر تک شمارہوگا، لیکن دوسرے قول کے مطابق اگر اس کو عشاء کے وقت نو بجے حدث لاحق ہوگیا ، سونے کے علاوہ تو اس کے لئے اس وقت نو بجے سے کل نو بجے تک مسح کر نا ہے ۔
اور ان دونوں میں جو ٹھیک ہے وہ دوسرا قول ہے اور وہ یہ کہ پہلے مسح سے لے کر اگلے دن کے اس وقت تک جس وقت اس نے مسح کیا ہے۔