محترم جناب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرے پاس سونے کے پانی سے لکھی گئی ایک آیت ہے تو اس کاحکم بتادیجئے !
حكم كتابة القرآن بالذهب
محترم جناب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرے پاس سونے کے پانی سے لکھی گئی ایک آیت ہے تو اس کاحکم بتادیجئے !
حكم كتابة القرآن بالذهب
الجواب
حامداََ ومصلیاََ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امابعد
سونے کے پانی سے کتابت قرآن کے بارے میں چار اقوال ہیں:
پہلاقول: جواز کا ہے اور حنفیہ کا اختیار کردہ ہے اور شافعیہ کی ایک جماعت بھی اسی کی قائل ہے ۔
دوسرا قول: حرمت کا ہے اور اس قول کو بعض مالکیہ ، شافعیہ اور حنابلہ نے اختیار کیاہے۔
تیسرا قول: کراہت کاہے اور فقہاء کی ایک جماعت اس کی قائل ہے اور حنابلہ کا بھی مشہورمذہب یہی ہے ۔
چوتھاقول: یہ ہے کہ آدمی اورعورت کے مصحف میں فرق ہے تو علماء ایک جماعت اس بات کی قائل ہے کہ عورتوں اور بچوں کے لئے یہ جائزہے اور آدمیوں کے لئے حرام ہے ۔
اور جو مجھے معلو م ہو رہی ہے وہ یہ کہ ایک آیت کے بارے میں بھی یہی اختلاف ہے جومصحف کے بارے میں ہے اور أقرب و أرجح قول یہی ہے کہ یہ مکروہ ہوگا کیو نکہ اس میں ایک تو اسراف پایا جارہا ہے دوسرا یہ کہ اس کی تعظیم جو تلاوت و عمل کے ذریعے مقصود ہے اس کی بجائے ظاہری صورت کی تعظیم لازمی آرہی ہے ۔
آپ کا بھائی
أ. د.خالد المصلح
1/ 3/ 1428هـ