موبائل پر بغیر وضو کے قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ما حكم قراءة القرآن عن طريق الجوال من غير طهارة؟
موبائل پر بغیر وضو کے قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ما حكم قراءة القرآن عن طريق الجوال من غير طهارة؟
الجواب
حامداََ ومصلیاََ
امابعد
بظاہر جو بات معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ مصحف کے علاوہ تلاوت کرنے کے لئے طہارت شرط نہیں ہے ، موبائل چھونے کی صورت میں بھی کیونکہ موبائل مصحف نہیں ہے اور نہ ہی آیات اور اوراق ہیں۔ایسے اوراق جن پر آیات مکتوب ہوں تاکہ اسے مصحف کہا جاسکے بلکہ یہ تو ایک آلہ ہے جس میں جدید طریقہ پر قرآن محفوظ کیا جاتا ہے اس میں نہ کوئی نقوش ہوتے ہیں اور نہ ہی لکھائی ہوتی ہے اور نہ ہی یہ مصحف کے احکامات میں آتا ہے تو اسی وجہ سے یہ بات بھی ظاہر ہے کہ اس کے لئے کسی قسم کے احکامات ثابت نہیں ، غسل ، مس بیت الخلاء میں لے جانے اور تعظیم و حفظ کے اعتبار سے ، کیونکہ اگر اس کا حکم مصحف والا ہو تو یہ کہنا لازم آئے گاکہ اس کو نیچی جگہ پر نہ رکھا جائے ، لہٰذا ہ باقی تما م آلات کی طرح ہی ہے جو جدید ٹیکنالوجی پر قرآن محفوظ کرتے ہیں ، نہ کوئی نقش ہوتا ہے نہ ہی کتابت۔
اور اگر ہم یہ فرض کریں کہ اس کا حکم بھی مصحف قرآنی والاہی ہے تو اس سے یہ بات لازم آتی ہے کہ جب سکرین پر قرآن ظاہر ہو تو ا س بغیر طہارت کے نہ چھوا جائے کیونکہ ا س کا حکم مصحف حقیقی والا ہے ۔ جبکہ یہ بالکل ٹھیک نہیں ۔
صحیح بات یہی ہے کہ یہ تمام احکامات میں قرآن حقیقی والا حکم نہیں لیتا۔ نہ وجوب طہارت کے اعتبار سے ، نہ ہی بیت الخلاء میں لے جانے کے اعتبار سے ، اور نہ ہی وجوب تعظیم اور حفاظت کے اعتبارسے