گھر میں برکت کے لئے قرآن کی سورتوں کو لٹکانے کا کیا حکم ہے؟
حكم تعليق سور القرآن
گھر میں برکت کے لئے قرآن کی سورتوں کو لٹکانے کا کیا حکم ہے؟
حكم تعليق سور القرآن
الجواب
حامداََ ومصلیاََ
امابعد
جواب ملاحظہ ہو
قرآنی آیات یا سورتوں کو برکت کی غرض سے لٹکانا جائز نہیں بلکہ یہ بدعت ہے اور ان تعویذوں کو جن حفاظت کی غرض سے لٹکانے سے بھی منع کیا گیا ہے اس میں یہ بھی داخل ہوگا کیونکہ ایسے تعویذوں سے منع کیا گیا ہے اور یہ سورتوں کو لٹکانا بھی اسی معنی میں ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ تعویذ بچوں کے گلے میں یاجارنوں پر لٹکائے جاتے ہیں محض مصیبت سے بچنے کے لئے اور یہ شرک کے ان وسائل اور اسباب میں سے ہے جو آخرکار شرک ہی کی طرف لے جاتے ہیں ۔ٍاحمد ، ابوداؤد وغیرھا نے ابن مسعود کی حدیث روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا:’’دم ، تعویذ اور تولۃ شرک ہے ‘‘ اور اگر ان آیا ت سور کا لٹکانا نصیحت حاصل کرنے اور عبرت کے لئے ہو تو یہ بھی ایسے عمل میں شامل ہے جس کی نظیر خیر القرون میں نہیں ملتی، اور خیر سلف کی اتباع میں ہی ہے اور ہر شر آنے والوں کی بدعات میں ہے۔
والله أعلم.
آپ کا بھائی
خالد المصلح
13/11/1424هـ