جناب شیخ ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔ کیاپیلاپن اور مٹیالاپن دوران حیض اور نفاس میں سے شمار کیا جائے گا یا نہیں؟
الكدرة والصفرة في الحيض والنفاس
جناب شیخ ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔ کیاپیلاپن اور مٹیالاپن دوران حیض اور نفاس میں سے شمار کیا جائے گا یا نہیں؟
الكدرة والصفرة في الحيض والنفاس
الجواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اما بعد۔۔۔
پیلے پن اور مٹیالے پن میں علماء کا اختلاف ہے۔ اقرب الی صواب یہی ہے کہ یہ دونوں حیض اور نفاس میں سے نہیں ہے۔جب حیض اور نفاس کا خون منقطع ہوجاتا ہے تودونوں کا حکم بھی ختم ہوجاتا ہے۔ اورپیلے پن اور مٹیالے پن کے نکلنے کا کوئی اعتبار نہیں کیا جائے گا،اور اس کی دلیل ام عطیہ ؓ کی حدیث ہے:ـہم پیلے پن اور مٹیالے پن کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔(بخاری:۳۲۶)۔اور یہ مالکیہ اور شافعیہ کا قول ہے،اور حنابلہ کے ہاں بھی یہی توجیہ ہے جس کو ابن تیمیہ ؒ نے ذکر کیا ہے اور ظاہریہ میں سے ابن حزم کا قول ہے اور ہمارے شیخ ابن عثیمین نے بھی اخر میں اسی کو اختیار کیا۔اور یہی اقرب الی صواب ہے۔واللہ اعلم