کیا عورت اپنے خاوند کے پہلو میں فرض یا نفل نماز پڑھ سکتی ہے ؟
صلاة المرأة جماعة مع زوجها
کیا عورت اپنے خاوند کے پہلو میں فرض یا نفل نماز پڑھ سکتی ہے ؟
صلاة المرأة جماعة مع زوجها
الجواب
اما بعد۔۔۔
اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:
مسنون تو یہی ہے کہ عورت علیحدہ صف میں نماز پڑھے اگرچہ وہ اپنے کسی ذی محرم یااپنے خاوند کے ساتھ نماز پڑھے اس لئے کہ بخاری (۳۸۰) میں اور مسلم (۶۵۸) میں حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ آپﷺنے مجھے ، ایک یتیم اور میری دادی ملیکہ کو اس طرح نماز پڑھائی کہ مجھے اور یتیم کو اپنے پیچھے صف میں کھڑا کیا اوروہ بوڑھی عورت ہمارے پیچھے تھی آپﷺنے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی پھراس کے بعد سلام پھیرلیا۔لیکن اگر عورت اپنے خاوند یا اپنے کسی ذی محرم کے پہلو میں فرض یا نفل نماز پڑھے تو جمہور کے ہاں اس کی نماز درست ہے مگر اس طرح اس سے سنت چھوٹ جائے گی ۔ واللہ أعلم۔
آپ کا بھائی
خالد بن عبد الله المصلح
13/01/1425هـ