سجدۂ سہو کو واجب کرنے والی کون کون سی چیزیں ہیں؟
موجبات سجود السھو
سجدۂ سہو کو واجب کرنے والی کون کون سی چیزیں ہیں؟
موجبات سجود السھو
الجواب
حامداََ و مصلیاََ۔۔۔
اما بعد۔۔۔
اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:
سجدۂ سہو کو واجب کرنے والی چیزیں ان تین امور میں سے کوئی ایک سبب ہوتا ہے :زیادتی ……کمی ……یا شک……اگر سہو کی وجہ نماز میں زیادتی ہو تو پھر سجدے سلام کے بعد کرنے چاہئے ۔اور اگر سہو کی وجہ نماز میں کمی ہو تو پھرسجدے سلام سے پہلے کرنے چاہئے ۔باقی رہی شک کی بات تو اگرانسان یقین پر بناء کرے توسجدے سلام سے پہلے کرے اوراگر ظنِ غالب پر بناء کرے تو سلام کے بعد سجدے کرے ، مواضعِ سجود میں یہ سب اقوال میں أصح قول ہے ۔ واللہ أعلم۔
آپ کا بھائی
خالد بن عبد الله المصلح
23/03/1425هـ