اما بعد۔۔۔
آپس میں اس طرح ہدیہ دینا جوا اور سٹا بازی کی ایک شکل ہے جو کہ اللہ کی طرف سے حرام کردہ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’شراب نوشی، جوا بازی، بتوں کے تھان اور جوئے کے تیر یہ سب ناپاک شیطانی کام ہیں لہٰذا ان سے بچو تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو‘‘
سورة المائدة: 90۔
اور اس کی وضاحت یہ ہے کہ اس طرح تحفے تحائف دینے میں جتنے بھی شریک ہوتے ہیں ان میں سے ہر ایک معلوم مال خرچ کرتا ہے اور یہ وہی مال ہوتا ہے جس کے بدلے میں اس نے ہدیہ دیا ہوتا ہے لیکن (قرعہ اندازی کے ذریعہ) وہ اس کے برعکس مجہول مال لیتا ہے، لہٰذا بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اس نے جو ہدیہ دیا ہوتا ہے تو اس کی قیمت کے برابرہدیہ لے کرنقصان سے بچ جاتا ہے۔ اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ وہ اپنے دیئے ہوئے ہدیہ کے مقابلے میں اس سے زیادہ قیمت والا ہدیہ پاکر نفع میں رہ جاتا ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے دیئے ہوئے ہدیہ کے مقابلے میں کم قیمت والا ہدیہ پاکر نقصان میں رہ جاتا ہے۔ جیسا کہ یہ بھی کبھی کبھی ہوتا ہے کہ اس کے حصے میں ایسا تحفہ نکل آتا ہے کہ کم قیمت ہونے کی وجہ سے وہ اسے اچھا نہیں لگتا یا کوئی صاحبِ اختیار اسے دینا نہیں چاہتا اس طرح (قرعہ اندازی) میں ہدیہ کی تعیین بے سوچے سمجھے کی جاتی ہے۔
لہٰذا میرے خیال میں اس طرح کا معاملہ حرام ہے۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔