مرد ڈاکٹر کا کسی عورت کا معائنہ کرنیکا کیا حکم ہے؟ اور کیا یہ ضروری ہے کہ میں استخارے کے بعد کوئی خواب دیکھوں؟
معاينة الطبيب الرجل للمرأة
مرد ڈاکٹر کا کسی عورت کا معائنہ کرنیکا کیا حکم ہے؟ اور کیا یہ ضروری ہے کہ میں استخارے کے بعد کوئی خواب دیکھوں؟
معاينة الطبيب الرجل للمرأة
الجواب
حامداََ و مصلیاََ۔۔۔
اما بعد۔۔۔
اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ
اگر یہ ممکن ہو کہ آپ کا علاج یا آپریشن وغیرہ کوئی عورت کرے تو یہی واجب ہے، اگر یہ ممکن نہ ہو اور آپ کو آپریشن کروانے کی حاجت بھی ہو تو آدمی سے کروانا بھی جائز ہے اس شرط کے ساتھ کی فتنہ اور خلوت نہ ہو اور آپ بقدر ضرورت ہی مطلوبہ عضو کھولیں اور جتنی دیر میں ضرورت پوری ہو اتنی ہی دیر کیلئے کھولیں۔
اور جہاں تک استخارہ کا تعلق ہے تو اس کا خواب سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ تو صرف اللہ سے سوال کرنا ہے کہ بندے کیلئے دونوں امور میں سے بہتر اس کیلئے آسان فرما دے اور یہ لازم نہیں کہ یہ خواب استخارہ ہی سے تعلق رکھتا ہو