تقوی اور زہد میں کیا فرق ہے؟
الفرق يبن الورع والزهد
تقوی اور زہد میں کیا فرق ہے؟
الفرق يبن الورع والزهد
الجواب
حامداََ و مصلیاََ۔۔۔
اما بعد۔۔۔
اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ
اہل علم کی ایک جماعت کا مذہب تو یہ ہے کہ ورع یعنی تقوی اور زہد میں کوئی فرق نہیں اسی وجہ سے یہ دونوں لفظ ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں میں فرق ہے، اس بات کی مزید توثیق اس معنی سے ہوتی ہے جو بعض اہل علم نے زہد کا معنی بیان کیا ہے کہ زہد کا مطلب ہے اس رغبت کو چھوڑ دینا جس کا دار آخرت میں کوئی فائدہ نہیں مثلاََ ایسے زائد مباحات جن سے اللہ کی اطاعت میں مدد لی جاتی ہے۔
جہاں تک ورع و تقوی کی بات ہے تو اس کا معنی اس چیز کو چھوڑنا ہے جو دار آخرت میں نقصان پہنچا سکتی ہے، اس کے تحت حرام اور مشتبہ اشیاء کو چھوڑنا بھی ہے کیونکہ شبہات آ خرت میں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
لیکن یہ ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ زہد اور ورع ایسا مرتبہ ہے جو ہر کسی کیلئے ٹھیک نہیں یعنی ایسا دل جو شبہات سے معلق ہو زہد اور ورع اس کیلئے ٹھیک نہیں۔ واللہ اعلم