کیا آپﷺکا ذکر ہونے پر ان پر درود بھیجنے کیلئے (علیہ الصلاۃ والسلام) کے الفاظ وارد ہوئے ہیں؟
قولنا: عليه الصلاة والسلام
کیا آپﷺکا ذکر ہونے پر ان پر درود بھیجنے کیلئے (علیہ الصلاۃ والسلام) کے الفاظ وارد ہوئے ہیں؟
قولنا: عليه الصلاة والسلام
الجواب
حامداََومصلیاََ۔۔۔
امابعد۔۔۔
اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ
جن الفاظ کے بارے میں آپ نے پوچھا ہے یہ جائز الفاظ ہیں، کیونکہ اللہ تعالی نے آپﷺپر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے، لہذا حکم پورا کرنے کیلئے تمام وہ الفاظ جو درود کا معنی رکھتے ہوں کافی ہیں، اور ان میں سب سے کمال درجے کے وہ الفاظ ہیں جو آپﷺنے اپنے صحابہ کو سکھلائے جب انہوں نے پوچھا: ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ فرمایا: ((کہو: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ))۔ اس حدیث کو بخاری نے (۶۳۵۷) اور مسلم نے (۴۰۶) کعب بن عجرۃ ا ور دیگر سے روایت کیا ہے۔ وللہ اعلم
آپ کا بھائی
خالد المصلح
30/12/1424هـ