کیا بجلی کے کرنٹ سے مرنے والے کا حکم بھی آگ سے جلنے والے کی طرح ہے کہ اس کو شہید شمار کیا جائے؟
هل المصعَق كهربائيًّا شهيد؟
کیا بجلی کے کرنٹ سے مرنے والے کا حکم بھی آگ سے جلنے والے کی طرح ہے کہ اس کو شہید شمار کیا جائے؟
هل المصعَق كهربائيًّا شهيد؟
الجواب
حامداََ و مصلیاََ۔۔۔
اما بعد۔۔۔
اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ
میری رائے اس معاملہ میں یہ ہے کہ جلنے اور کرنٹ لگنے میں کچھ فرق ہے، اگرچے دونوں پر اثر ایک سا ہی ہوتا ہے، اور اس فرق کی وجہ سے میں حتماََ کرنٹ لگنے والے کو جلنے والے کے حکم میں علی الاطلاق شمار نہیں کر سکتا، مگر اس صورت میں کہ کرنٹ لگنے سے بھی آگ لگ گئی ہو یعنی کرنٹ کا جھٹکا بہت ہی شدید ہو۔ جہاں تک عام کرنٹ لگنے کی بات ہے جس سے بدن نہیں جلتا تو اس پر آگ والا حکم صادق نہیں آتا۔
آپ کا بھائی
خالد المصلح
26/10/1424هـ