کیا عورت کو بغیر محرم کے بازار جانے کی اجازت ہے؟ دلیل کیا ہے؟
خروج المرأة للسوق بدون محرم
کیا عورت کو بغیر محرم کے بازار جانے کی اجازت ہے؟ دلیل کیا ہے؟
خروج المرأة للسوق بدون محرم
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
اصل کے اعتبار سے عورت کے بازار جانے کیلئے محرم کا ساتھ ہونا شرط نہیں ہے اگر اس سے سفر شرعی نہ لازم آتا ہو، لیکن جب بازاروں میں فساد عام ہو گیا ہے غلط نیت کے افراد کا عورتوں کے آڑے آنے کی وجہ سے تو نصیحت یہی ہے کہ اپنے گھر والوں کو اکیلے بازار میں نہ چھوڑا جائے خاص طور پر اگر اہل فسق اور شر پسند قسم کے لوگ اس کے اہل میں رغبت رکھتے ہوں، لہذا آدمی کو چاہئیے کہ اپنی زوجہ، بیٹی، ماں یا بہن کے ساتھ خاص طور پر بازار میں ساتھ ساتھ رہے اور ان کو اگر نکلنے کی اجازت دے بھی تو ایسی عورتوں کے ساتھ جو اطمئنان بخش ہوں، دیندار ہوں، عقل والی ہوں، اور چاہئیے کہ ایسے اوقات میں نکلا جائے جب فساد کا خدشہ کم ہو۔
اور جہاں تک اس بارے میں دلیل کا تعلق ہے تو محرم کے شرط ہونے پر کتاب و سنت میں کوئی دلیل موجود نہیں ہے، اور یہ ہی صحابہ ؓ کے احوال سے بھی ظاہر ہے، واللہ اعلم
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
08/04/1425هـ