ایک شخص مسلمان تو ہے لیکن معصیت میں مبتلا تھا وہ سمندر میں غرق ہو کر مر گیا تو کیا وہ شہید ہے؟
مسلم ولكنه عاصي غرق في البحر فهل يعتبر شهيد
ایک شخص مسلمان تو ہے لیکن معصیت میں مبتلا تھا وہ سمندر میں غرق ہو کر مر گیا تو کیا وہ شہید ہے؟
مسلم ولكنه عاصي غرق في البحر فهل يعتبر شهيد
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:
ڈوب کر مرنا شہادت کی موت ہے اگرچہ مرنے والا نافرمان ہی کیوں نہ ہو کیونکہ یہ بعض اوصاف ہیں جن کا نبی ﷺنے ذکر فرمایا: ڈوبنے والا، جلنے والا، پیٹ کی بیماری میں مبتلا، اور ملبہ تلے دب کر مرنے والا، تو ایسے مذکورہ اوصاف سے کسی کو بھی موت آئے اس حال میں کہ وہ اہل اسلام میں سے ہو تو یہ شہادت ہو گی جیسے اللہ کے راستے کا مجاہد ہے اس کیلئے یہ لازم نہیں کہ وہ ہر طرح کی معصیت سے پاک ہو پھر شہید شمار ہو گا ورنہ نہیں، لہذا شہادت اور عدم معصیت یہ دونوں کوئی لازم ملزوم نہیں