کیا ہمارے دین میں میت کے جانے پر کالے کپڑے پہننے کی کوئی اصل ہے؟
حكم لبس السواد حداداً
کیا ہمارے دین میں میت کے جانے پر کالے کپڑے پہننے کی کوئی اصل ہے؟
حكم لبس السواد حداداً
الجواب
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہیں۔
شریعت میں مصائب کے وقت کالے کپڑے پہننے کی کوئی اصل نہیں ہے اور نہ ہی صحابہ ؓ کے زمانے سے ایسی کوئی صورت ملتی ہے، بعض فقہاء نے عدت والی عورت کیلئے اسے پسند کیا ہے کیوں کہ اس میں زینت نہیں ہے، جبکہ صحیح یہ ہے کہ کالے رنگ میں سے کچھ ایسے ہوتے ہیں جو زینت میں شمار ہوتے ہیں لہذا اس کا پہننا جائز نہیں ہے وہ باقی رنگوں والے حکم میں ہی ہوگا۔
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
07/06/1425هـ