کیا کسی ایسے شخص کو زکوٰۃ کا مال دینا جائز ہے جس سے وہ اپنے لئے قربانی کا جانور خریدے؟
صرف الزكاة في شراء الأضحية
کیا کسی ایسے شخص کو زکوٰۃ کا مال دینا جائز ہے جس سے وہ اپنے لئے قربانی کا جانور خریدے؟
صرف الزكاة في شراء الأضحية
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:
زکوٰۃ کے مصارف کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کچھ اس طرح بیان فرمایا ہے: ’’بیشک صدقات صرف فقراء ، مساکین ، ان کو وصول کرنے والوں ، نئے اسلام لانے والوں کی دلجوئی ، غلامو ں ، قرضداروں ، اللہ کی راہ میں چلنے والوں اور اور راہ گیر مسافروں کے لئے ہے یہ اللہ کی طرف سے فرض ہے اور اللہ بہت علم والا بہت حکمت والا ہے‘‘۔ [التوبۃ: ۶۰] لہٰذا ان کے علاوہ کسی اور کو زکوٰۃ دینا درست نہیں ہے ، اور قربانی جمہور علماء کے نزدیک سنت اور بعض علماء کے نزدیک واجب ہے ، اوران دونوں اقوال کے علاوہ ایک اورقول مشروعیت کا ہے کہ جس کے ساتھ مال ہے اور وہ قربانی پر قادر ہے تو اس کے لئے مشروع ہے ، لہٰذا جو قربانی پر قادر نہیں ہے تو اس کو زکوٰۃ نہ دی جائے کہ اس سے وہ قربانی کرلے