درج ذیل سوالات کے جوابات کا طلبگار ہوں: پہلا سوال: نقدی کا نصابِ زکوٰۃ کیا ہے؟ دوسرا سوال: فی الحال سونا چاندی کی زکوٰۃ کا حساب کس طرح کروں؟
نصاب المبالغ النقدية وحساب زكاة الذهب والفضة
درج ذیل سوالات کے جوابات کا طلبگار ہوں: پہلا سوال: نقدی کا نصابِ زکوٰۃ کیا ہے؟ دوسرا سوال: فی الحال سونا چاندی کی زکوٰۃ کا حساب کس طرح کروں؟
نصاب المبالغ النقدية وحساب زكاة الذهب والفضة
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
پہلا جواب: نقدی کا نصابِ زکوٰۃ اکثر اہل علم کے نزدیک چاندی کے 56 ریال ہیں ، اور چاندی کے ریالوں کی قیمت چار سے چھ ریالوں کے درمیان گھٹتی بڑھتی رہتی ہے ۔
دوسرا جواب: آپ کے پاس جتنا سوناہے پہلے اس کا وزن دیکھو اگر اس کا وزن 85 گرام بنتا ہے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہے ، اور اگر آپ کے پاس چاندی 595 گرام ہے تو سب سے پہلے اس کی قیمت دیکھو کہ اس کی قیمت کتنی ہے پھر اس قیمت کے مطابق اس کے عشر کا چوتھائی حصہ زکوٰۃ ادا کرلیں یعنی اس کی قیمت میں سے 2٫5 فیصد ۔
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
14/10/1424هـ