جناب مآب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! بال کلر کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور اس کے ساتھ وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟
صبغ الشعر
جناب مآب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! بال کلر کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور اس کے ساتھ وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟
صبغ الشعر
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اصل کے اعتبارسے بال کلر کرنا جائز ہے لیکن ایسے کلر سے منع کیا گیا ہے جن کلرز سے شہرت بن جائے، باقی رہا اس کے ساتھ نماز پڑھنے کا سوال تو اس کے ساتھ نماز کا کوئی تعلق نہیں ، الا یہ کہ وہ کلر بالوں کے ساتھ ایسا چپکا ہو جس کی وجہ سے اس تک پانی نہ پہنچتا ہو تو اس وقت اس کلر کو دھونا چاہئے تاکہ طہارت حاصل ہو ۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
آپ کا بھائی/
أ.د/ خالد المصلح