جناب مآب کیا عورت کیلئے خوبصورتی کے لئے بال کاٹنا جائز ہے جبکہ اس سے اس کی مراد مردوں کیساتھ مشابہت نہیں ہے؟
حكم قص الشعر للمرأة
جناب مآب کیا عورت کیلئے خوبصورتی کے لئے بال کاٹنا جائز ہے جبکہ اس سے اس کی مراد مردوں کیساتھ مشابہت نہیں ہے؟
حكم قص الشعر للمرأة
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
بتوفیقِ الٰہی آپ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:
اگر مردوں اور فاسق وفاجر اورکافر عورتوں کے ساتھ مشابہت مقصود نہ ہو تو محض خوبصورتی کے لئے عورت کے لئے بال کاٹنا جائز ہے، لیکن جہاں تک عدمِ تشبہ کا ذکر کیا ہے تو تشبہ حرام ہے چاہے تشبہ کا ارادہ ہو یا نہ ہو اور تشبہ شکل وصورت میں موافقت کو کہتے ہیں اگرچہ کسی کا یہ ارادہ نہ ہو ۔ واللہ اعلم
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
28/03/1425هـ