اگر کسی نے زنا کا ارتکاب کیا ہو تو کیا اس کے لئے اپنے اوپر اقامتِ حد طلب کرنا واجب ہے؟
هل يجب على من أصاب حداً طلبُ إقامة الحد عليه؟
اگر کسی نے زنا کا ارتکاب کیا ہو تو کیا اس کے لئے اپنے اوپر اقامتِ حد طلب کرنا واجب ہے؟
هل يجب على من أصاب حداً طلبُ إقامة الحد عليه؟
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
بتوفیقِ الٰہی آپ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:
اقامتِ حد کے لئے اس کو خود اپنا آپ ذلیل و رسوا نہیں کرنا چاہئے ، بلکہ جیسا اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ ستاری کا معاملہ کیا ہے اسی طرح وہ اپنے پر پردہ ڈال دے ، اور پھر اصلاحِ نفس اور اسبابِ شر سے دور رہنے میں حتی الامکان کوشش کرتا رہے ، باقی حضرت ماعز اور غامدیہ رضی اللہ عنہما کے بارے میں جو وارد ہوا ہے تو وہ انہوں نے خود اپنے لئے اختیار کیا تھا تاکہ دنیا میں ہی اس گناہ کے داغ سے پاک و صاف ہوجائیں وگرنہ یہ لازم نہیں ہے اس لئے کہ اللہ کے رسولﷺکے عمل سے یہی ظاہر ہے کہ انہوں نے اس کے ظاہر نہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
29/03/1425هـ