بینکوں سے معدنیات (سونا چاندی) خریدنے اور ماہانہ قسطوں میں رقم کی ادائیگی کی کا کیا حکم ہے؟
حكم تورق المعادن
بینکوں سے معدنیات (سونا چاندی) خریدنے اور ماہانہ قسطوں میں رقم کی ادائیگی کی کا کیا حکم ہے؟
حكم تورق المعادن
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
جہاں تک میرا خیال ہے تو آج کل بینک والوں نے جو اسباب اختیار کئے ہوئے ہیں تو یہ سب لوگوں کو پھنسانے اور دھوکہ دینے کے حرام حیلے ہیں، اس لئے کہ خریدار کا نہ تو اس معدن (سونا چاندی) کو خریدنے کا ارادہ ہوتا ہے اور نہ ہی اس کو اس سے کوئی سروکار ہوتی ہے، اور نہ اسے اس بارے میں کوئی علم ہوتا ہے اور نہ ہی اس پر قبضہ کرتا ہے، لہٰذا اس قسم کے حیلے اور چالیں جائز نہیں ہیں۔
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
02/01/1425هـ