مسلم ممالک میں سؤر کے گوشت اور شراب بیچنے کا کیا حکم ہے؟
حكم بيع الخمر ولحم الخنزير
مسلم ممالک میں سؤر کے گوشت اور شراب بیچنے کا کیا حکم ہے؟
حكم بيع الخمر ولحم الخنزير
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
سؤر کا گوشت اور شراب بیچنا جائز نہیں ہے، اس لئے کہ یہ دونوں کتاب وسنت اور اجماع کی رُو سے حرام ہیں، بخاری {۲۲۳۶} و مسلم {۱۸۵۱} میں یزید بن ابی حبیب اورعطاء بن ابی رباح کے طریق سے حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے اللہ کے نبی ﷺکو فتح مکہ کے سال یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’اللہ تعالیٰ نے شراب ، مردار ، سؤر اور بتوں کی بیع کو حرام قرار دے دیا ہے‘‘، اب اس حرمت کا حکم ہر مسلمان کو لازم ہے چاہے مسلم ممالک میں ہو یا غیر مسلم ممالک میں اور چاہے خریدار مسلمان ہو یا کافر۔ واللہ أعلم
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
28/03/1425هـ