ان مباح کمپنیوں کے شئیرز کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے جو سود پر قرضہ لیتے ہیں اور اپنے فلو ایبلٹی کو سود کے ذریعہ رکھتے ہیں؟
حكم تداول الأسهم
ان مباح کمپنیوں کے شئیرز کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے جو سود پر قرضہ لیتے ہیں اور اپنے فلو ایبلٹی کو سود کے ذریعہ رکھتے ہیں؟
حكم تداول الأسهم
الجواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
ایسی مباح کمپنیوں کے شئیرز کے حکم کے بارے میں دور حاضر کے علماء کا اختلاف ہے جس کے کچھ کام بعض خارجی محرمات سے ملتے ہوں جیسا کہ سود پر قرضہ لینا اور بینکوں کا سود پر قرضہ دینا وغیرہ، اور اس میں علماء کا اختلاف تین اقوال پر مبنی ہے: ایک قول اس کی اباحت کا ہے ، دوسرا قول اس کی حرمت کا ہے اور تیسرا قول اسکی کراہت کا ہے کہ اس کا چھوڑنا اس میں حصہ لینے سے بہتر ہے، اور مجھے تقوی ، احتیاط اورحلال رزق کے اعتبار سے جو قول زیادہ قرینِ قیاس اور أقرب الی الصواب نظر آتا ہے وہ یہ تیسرا قول ہے، اس لئے کہ یہی ہمارے شیخ محمد صالح عثیمین ؒ کا قول بھی ہے۔
آپ کا بھائی/
خالد المصلح
29/03/1425هـ