×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / حج و عمرہ / مشکل میں پڑنے کی خوف سے احرام کی جگہ کپڑے پہننا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3428
- Aa +

میں آپ سے اپنے ایک ایسے دوست کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں جو حج وعمرہ کرنا چاہتا ہے لیکن احرام پہننے میں اس کو مشکل کا سامنا ہے اوراس کی مشکل یہ ہے کہ اس کی ٹانگ کٹی ہوئی ہے اوروہ مصنوعی ٹانگ کے سہارے چلتا ہے چنانچہ جب وہ احرام پہنتا ہے تو وہ جانب ظاہر ہو جاتی ہے اور حرج کا سبب بنتی ہے ․․․سوال یہ ہے کہ کیاوہ ایسے لباس میں حج وعمرہ کر سکتا ہے جسکا پہننا اس کی حالت کے مناسب ہو جیسا کہ سفید لباس عربی جُبّہ کی طرح ؟

الإحرام بالثوب خوفاً من الإحراج.

جواب

بعدالحمد والصلوۃ:

اگر چادر یا ازارپہننے سے اسکے چلنے میں رکاوٹ ہوتی ہے یا کوئی نقصان پہنچتا ہے توایسا لباس پہننے میں کوئی حرج نہیں جو اسکے مناسب ہے اور اس کے ذمہ کپڑے پہننے کا فدیہ ہوگا اور فدیہ میں ایک بکری ذبح کرے یا تین دن کے روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے ہر مسکین کو نصف صاعـ․․․

اگر چادر یا ازار پہننے میں کوئی نقصان نہ ہو محض ایسا کرنے سے حرج میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو چادر یا ازار کو چھوڑنا جائز نہیں اور جو اللہ سے ڈرتا ہے  اللہ اس کے لئے رستہ نکال ہی لیتا ہے اور غالب یہ ہیکہ ایسا حرج ایک نفسیاتی وہم ہے جو کہ غیر مؤثر ہے ان شاء اللہ!

اللہ کی تعریف بیان کرو جس نے کتنی نعمتیں تمہارے ل:ے باقی رکھیں اور کتنے تم پر احسان کئے․․․

خالد المصلح

27/ 11/ 1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں