×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / طھارت / عمامہ پر مسح کرنے کا طریقہ

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3292
- Aa +

عمامہ پر مسح کرنے کا طریقہ کیاہے؟

صفة المسح على العمامة

جواب

حامدا و مصلیا۔۔۔۔۔

اما بعد۔۔۔۔۔

نبی کریم سے یہ بات ثابت ہے کہ آپنے عمامہ اور موزوں پر مسح فرمایا جیسا کہ صحیحن میں مغیرہ بن شعبہ ؓ سے مروی ہے ۔ جہاں تک عمامہ پر مسح کرنے کا طریقہ ہے تو وہ یہ ہے کہ اگر تم نے پورے سر پر عمامہ پہنا ہوا ہے یعنی سر مکمل طور پر ڈھکا ہو ا ہے تو اس صورت میں عمامہ پر اسی طرح مسح کیا جائے گا جس طرح سر پر مسح کیا جاتا ہے ۔ اور اگر عمامہ میں سے بال ظاہر ہورہے ہوں تو سنت یہ ہے کہ عمامہ پر بھی مسح کرے اور جو بال ظاہر ہورہے ہوں ان پر بھی مسح کرے کیونکہ آپنے اپنے عمامہ پر مسح فرمایا ۔ اور بعض احادیث میں یہ بھی وارد ہو ا ہے کہ آپنے ان بالوں پر مسح فرمایا جو ظاہر اور نکلے ہوئے تھے مگر یہ صورت مستحب کے درجے میں ہے کیونکہ مسح میں مکمل طور پہ سر کا مسح کرنا شامل نہیں ہے اسی لئے اگر کوئی شخص عمامہ پر مسح کرلے اور بالوں پر نہ کرے چاہے وہ ظاہر ہی کیوں نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس کا مسح بھی ٹھیک ہو جائے گا۔اور مسح کی کوئی شرائط بھی نہیں ہیں اور نہ ہی اس کے لئے یہ شرط ہے جو موزوں کے لئے ہے کہ وہ طہارت کی حالت میں پہنے جائیں ۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ عمامہ جس پر مسح کیا جاسکے کیسا ہو؟ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ ایسا عمامہ ہو جس کا اتارنا مشکل ہو کیونکہ ٹوپی کا اتارنا ہلکا اور آسان ہے کیونکہ ٹوپی کو سر سے اٹھانے اور مسح کرنے میں کوئی مشقت نہیں ہے لیکن اگر ٹوپی ایسی ہو کہ اس پر عمامہ بھی ہو یا پھر سردی ہوکر اس کے لئے عمامہ کھولنا مشکل ہوگا یا پھر ڈر ہو کہ اگر سر پر مسح کیا تو مرض لاحق ہو جائے گا ۔اور بعض اوقات عورتیں بھی ایسا کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنے بالوں پر مہندی یا تیل لگایا ہوتاہے اور اس پر کوئی کپڑا وغیرہ رکھا ہوتا ہے تو اس صورت میں وہ بھی مسح کرسکتی ہیں۔


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں