فتوا فارم کے لئے درخواست

غلط کیپچا
×

بھیجا اور جواب دیا جائے گا

×

افسوس، آپ فی دن ایک فتوی بھی نہیں بھیج سکتے.

نماز / عورتیں کس طرح جماعت کی نماز اد ا کریں گی کیا وہ سب ایک ہی صف میں کھڑی ہوں گی اور کیا جو عورت ان کی امام ہوگی وہ بھی اسی صف میں کھڑی ہوگی؟

عورتیں کس طرح جماعت کی نماز اد ا کریں گی کیا وہ سب ایک ہی صف میں کھڑی ہوں گی اور کیا جو عورت ان کی امام ہوگی وہ بھی اسی صف میں کھڑی ہوگی؟

تاریخ شائع کریں : 2017-01-08 | مناظر : 1653
- Aa +

عورتیں کس طرح جماعت کی نماز اد ا کریں گی کیا وہ سب ایک ہی صف میں کھڑی ہوں گی اور کیا جو عورت ان کی امام ہوگی وہ بھی اسی صف میں کھڑی ہوگی؟ ازراہ ِکرم اس بارے میں ہمیں فتوی دیں ، اللہ آپ کوجزائے خیر دے !

كيف تصلي النساء جماعة هل يصطففن في صف واحد وتقوم امرأة بدور الإمام في نفس الصف أفتونا

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

جمہور علماء میں سے حنفیہ ، مالکیہ اور شافعیہ وغیرھم کا اس بارے میں مذہب یہ ہے کہ عورتوں کی امام ان کے درمیان کھڑی ہوگی جیسا کہ بیہقی وغیرہ نے حضرت عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہماسے روایت کی ہے کہ ان دونوں نے عورتوں کی امامت کی تو وہ ان کے درمیان کھڑی ہوئیں ۔  اور علماء میں سے ایک جماعت…… جن میں امام احمد اور ابن حزم رحمہما اللہ بھی ہیں ……کے نزدیک ان کی امام بھی ان کے آگے اس طرح کھڑی ہوگی جس طرح مردوں کا امام ان کے آگے کھڑا ہوتاہے ۔جو بات مجھے ظاہر لگ رہی ہے وہ یہ کہ عورت کا ان کے آگے کھڑاہونا تو جائز ہے اور درمیان میں کھڑاہونا افضل ہے جیسا کہ حضرت عائشہ اورام سلمہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ۔

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

22/11/1424هـ

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں