فتوا فارم کے لئے درخواست

غلط کیپچا
×

بھیجا اور جواب دیا جائے گا

×

افسوس، آپ فی دن ایک فتوی بھی نہیں بھیج سکتے.

نماز / محفلِ میلاد منانے والوں کے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

محفلِ میلاد منانے والوں کے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

تاریخ شائع کریں : 2017-01-08 | مناظر : 1122
- Aa +

ایک امامِ مسجد ہے جس سے ہم نے عقیدہ کے اعتبار سے کوئی مخالفت تو نہیں دیکھی لیکن وہ تصوف کی ایک ایسی جماعت میں جاتاہے جو میلاد مناتے ہیں اوران کے بارے میں ہم یہ جانتے ہیں کہ وہ امام بوصیری ؒ کا قصیدۂ بردہ شریف پڑھتے ہیں کیا اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے جو قصیدہ پڑھتا ہے اور محفلِ میلاد میں شرکت کرتاہے ؟ جبکہ ہم تو یوں کہتے ہیں کہ جو ان محفلوں میں شرکت کرتے ہیں اور قصیدہ پڑھتے ہیں تو وہ کافر بدعتی ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے ؟

حکم الصلاۃ خلف امام من أھل الموالد

حامدا و مصلیا۔۔۔۔۔

امابعد……

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں:

جی ہاں ، اس جیسے امام کے پیچھے نمازپڑھنا جائز ہے ، باقی جو آپ نے محفلِ میلاد اور امام بوصیریؒ کے قصیدۂ بردہ شریف کے بارے میں بات کی ہے تو یہ ایسی بات نہیں جو کفر تک پہنچادے اگرچہ قصیدہ کے بعض اشعار ایسے ہیں جن میں بری طرح مبالغہ کیا گیا ہے لیکن ایک قصیدہ گو  یا قاری جب اس کو اپنی مدبھری آواز میں ترنم سے پڑھتاہے تو بہت سے لوگوں پر اس میں موجودہ غلطیاں مخفی رہ جاتی ہیں لہٰذا حق پر نصیحت و دلالت میں خوب کوشش کریں ۔ اللہ سب کو توفیق دے!

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

08/11/1424ه

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں