×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / روزه اور رمضان / دوران روزہ بخور یا عطر وغیرہ کا استعمال کرنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2866
- Aa +

دوران روزہ بخور یا عطر وغیرہ کا استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟

البخور والعطر أثناء الصيام؟

جواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں:

اللہ تعالی نے روزہ توڑنے والے اسباب کے قرآن میں بیان فرمایا اور سنت رسولؐ میں اس کی وضاحت ہوئی، کتاب اللہ میں اللہ تعالی نے ان اسباب کے اصول ذکر کئے:((چنانچہ اب تم ان سے صحبت کر لیا کرو، اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لئے لکھ رکھا ہو اسے طلب کرو،اور اس وقت تک کھاؤ پیو(یہ روزہ کیلئے مفطر ہے) جب تک صبح کی سفید دھاری سیاہ دھاری سے ممتاز ہو کر تم پر واضح نہ ہو جائے، اس کے بعد رات آنے تک روزے پورے کرو)) [البقرہ:۱۸۷]

تو روزہ توڑنے والے اسباب یہ ہیں: جماع ، کھانا اور پینا، سنت نے ان کے ساتھ بعض اور اشیاء بھی لاحق کر دیں جیسے ایک قول کے مطابق حجامہ، اور قے(الٹی) اس سے مراد پیٹ میں موجود جو کچھ ہے اسے باہر نکالنا ہے اور اس سے روزہ ٹوٹنا جمہور کا قول ہے اور اس پر اجماع بھی نقل کیا گیا ہے۔ مقصود یہ ہے کہ ہم کسی بھی سبب کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس سے روزہ ٹوٹتا ہے جب تک اس پر کوئی دلیل نہ قائم ہو، جہاں تک بخور اور عطر کا تعلق ہے تو ان دونوں کے بارے میں کوئی ایسی دلیل نہیں وارد ہوئی اور جو یہ کہا جاتا ہے کہ کچھ ایسے اجزاء اور خلیے ہوتے ہیں جو سر کی طرف اٹھتے ہیں اور جوف یعنی پیٹ میں جاتے ہیں اور جو چیز پیٹ میں جائے اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، تو یہ صحیح نہیں ہے، اگر بخور سے روزہ ٹوٹتا تو نبیؐ بیان فرما دیتے جبکہ بخور ان کے زمانے میں موجود بھی تھے، یہ کوئی نئی چیز نہیں جس کے بارے میں ہم یہ کہیں کہ یہ اس زمانے میں تھی نہیں اور وہ اس سے نا آشنا تھے۔

مقصود یہ ہے کہ جس چیز کے بارے میں بھی یہ کہا جائے کہ اس سے روزہ ٹوٹتا ہے تو اس پر کوئی دلیل قائم کرنی چاہیئے اور اگر دلیل نہ ہو تو اصل عدم تفطیر یعنی روزہ کا نہ ٹوٹنا ہی ہے ، بخور اور خوشبو وغیرہ کے بارے میں کوئی دلیل ہے ہی نہیں۔


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں