×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / روزه اور رمضان / دوران روزہ بیوی کے ساتھ مداعبت(ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ) کرنے کا کیا حکم ہے؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3020
- Aa +

دوران روزہ بیوی کے ساتھ مداعبت(ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ) کرنے کا کیا حکم ہے؟

مداعبة الزوجة أثناء الصوم؟

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:

مداعبت درحقیقت بڑا ہی مہمل اور وسیع المفہوم کلمہ ہے، بعض لوگوں کے ہاں اس کا مطلب جماع تک پہنچ جاتا ہے، لیکن اگر اس سے مقصود بوسہ لینا یا ساتھ لگنے کی حد تک ہو جس سے انزال نہ ہو اور نہ ہی جماع کا حصول ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں، جیسا کہ صحیحین میں حضرت عائشہؓ کی حدیث میں ہے کہ انہوں نے فرمایا: ((نبیؐ مباشرت کیا کرتے تھے جبکہ وہ روزہ سے ہوتے)) لیکن عائشہؓ نے خود ہی ایک تنبیہ فرما دی کہ ایک چیز کو مد نظر رکھنا ضروری ہے، فرماتی ہیں:((لیکن وہ تم میں سب سے زیادہ اپنی خواہش پر کنٹرول رکھنے والے تھے)) تو نبیؐ اپنے نفس کی حاجت میں اتنے کنٹرول میں رہتے کہ اللہ تعالی نے جس کو حرام کیا ہے اس کا ارتکاب نہ کر بیٹھیں، اللہ نے ان کو بچایا اور وہ بالکل معصوم تھے۔

جو اپنے نفس کی ضمانت نہیں دے سکتا جیسا کہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے، بہت سے لوگ سؤال کرتے ہیں اور کہتے ہیں : واللہ میں نے تو صرف مداعبت کی تھی مگر انزال ہو گیا، اس حال میں آپ کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور آپ معصیت کے مرتکب ہوں گے اور یہ خطرے سے خالی نہیں ہے، لہذا اگر آپ کو اپنے آپ پر اطمئنان نہ ہو اور اس بات کا خوف ہو کہ حد سے تجاوز ہو جائے گا اور انزال کر بیٹھیں گے تو اس سے دور ہی رہیں۔

اور جہاں تک ایسے شخص کا تعلق ہے جو یہ کہتا ہے: واللہ میں اپنے آپ کو جانتا ہوں اور مجھے خوب معلوم ہے کہ اس ہلکی پھلکی مداعبت سے اور چھونے سے مجھے انزال نہیں ہو گا تو کوئی حرج نہیں، روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

اور مداعبت اور جماع میں جو فرق ہے وہ میں نے کہا ہے کہ بعض لوگ جماع کو بھی مداعبت ہی کہہ جاتے ہیں، جبکہ حقیقت میں جماع یہ ہے کہ آدمی پوری طرح سے اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستر ہو جیسا کہ روزہ کے علاوہ عام حالت میں ہوتا ہے


سب سے زیادہ دیکھا گیا

ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں