×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / روزه اور رمضان / دوران روزہ مسواک کرنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3374
- Aa +

دوران روزہ مسواک کرنا جائز ہے؟

حكم التسوك أثناء الصيام

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:

جی ہاں، دوران روزہ مسواک کرنا جائز ہے کیونکہ حدیث میں عموم پایا جا رہا ہے جو کہ بخاری (۸۸۷) اور مسلم (۲۵۲) نے ابو الزناد عن الاعرج عن ابو ہریرہؓ کے طریق سے روایت کی ہے کہ نبی نے فرمایا: ((اگر مجھے اپنی امت کے حرج میں پڑ جانے کا خوف نہ ہوتا تو میں ان کو ہر نماز کو وقت مسواک کا حکم دے دیتا))۔ اس میں روزہ دار اور دیگر سب شامل ہیں اور تمام نمازیں بھی شامل ہیں صبح کی نمازیں ہوں یا شام کی اور یہ قول اکثر اہل علم کا اختیار کردہ ہے، امام ابو حنیفہؒ ،امام مالکؒ اور امام احمدؒ کا بھی ایک روایت کے مطابق یہی مذہب ہے۔ اس قول کی تأیید بخاری کی روایت بھی کر رہی ہے جو کہ عامر بن ربیعہؓ سے تعلیقاََ مروی ہے ، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ کو دیکھا کہ وہ روزے کی حالت میں مسواک فرما رہے تھے۔ امام احمد، ابو داؤد اور ترمذی نے اس روایت کو عاصم بن عبیداللہ عن عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ عن ابیہ کے طریق سے موصولاََ ذکر کیا ہے، اور عاصم کو ابن معین اور بخاری نے ضعیف قرار دیا ہے اور اسی وجہ سے امام بخاری نے اپنی کتاب میں انہیں صیغہ تمریض کے ساتھ ذکر کیا ہے۔

بحر حال ایسی کوئی صحیح حدیث موجود نہیں جس سے روزہ دار کیلئے مسواک کے استعمال کی ممانعت پر استدلال کیا جا سکے، مسواک چونکہ روزہ دار اور دیگر سب کیلئے ہر نماز کے وقت مسنون ہے اس لئے اس کے کرنے میں کوئیحرج نہیں، ہاں بعض اہل علم نے گیلی مسواک کے استعمال کو مکروہ کہا ہے کیونکہ اس میں خدشہ ہے کہ کوئی ریشہ وغیرہ یا اس کا پانی نگلا جائے لہذا اس قسم کی مسواک سے اجتناب بہتر ہے، واللہ اعلم۔

آپ کا بھائی

خالد المصلح

16/08/1425هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں