×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / روزه اور رمضان / خفیہ عادت اور بیوی کیساتھ مداعبت کا کفارہ

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3295
- Aa +

پہلی صورت: میں ایک دیندار نوجوان ہوں اور اللہ کے فضل سے نماز کا پابند ہوں لیکن ایک مرتبہ رمضان میں دن کے وقت شیطان نے مجھے اکسایا اور میں مشت زنی کر بیٹھا، اب مجھے بہت ندامت ہے اللہ سے معافی بھی مانگی ہے لیکن مجھے بہت خوف محسوس ہو رہا ہے کہ کہیں مجھے اللہ کہ طرف سے شدید عذاب نہ آ جائے۔ دوسری صورت: شادی کے بعد ایک دن رمضان کے مہینے میں فجر کی نماز کے بعد شیطان نے مجھے اکسایا کہ اپنی بیوی کے ساتھ مداعبت (بوس و کنار) کروں تو میں نے اپنا عضو بیوی کی ٹانگوں کے درمیان رکھا اور رگڑا جس سے مجھے انزال ہو گیا۔ اب سؤال یہ ہے کہ ان دونوں صورتوں میں کفارے کی کیا صورت ہو گی؟

كفارة العادة السرية والمداعبة

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:

آپ پر دونوں صورتوں میں توبہ اور اسی دن کی قضاء کے علاوہ کچھ نہیں، اب آپ دو روزے رکھیں گے ایک پہلی صورت کا ایک دوسری کا۔

جو آپ کفارے کی بات کر رہے ہیں تو یہ اس شخص کیلئے ہے جس نے اپنی بیوی کیساتھ روزے کی حالت میں رمضان میں جماع کیا ہو اور جماع تب ہی ہوتا ہے جب انسان کم از کم عضو کا سر کے بقدر عورت کی شرمگاہ میں داخل کرے، لہذا اللہ کا شکر ہے کہ آپ پر کوئی کفارہ نہیں ہے لیکن سچی توبہ اور قضاء لازم ہے۔ واللہ اعلم


سب سے زیادہ دیکھا گیا

ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں