×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / البيوع / ریزر بلیڈ بیچنے کا حکم

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3882
- Aa +

میں ایک دکان کا مالک ہوں میں آپ سے ریزر بلیڈ اور دوسرے مونڈنے کے اوزار کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کے بیچنے کا کیا حکم ہے؟

حكم بيع شفرات الحلاقة

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

خرید و فروخت کا اصل حکم اباحت کا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اللہ نے خریدوفروخت کو حلال اور سود کو حرام قرار دیا ہے﴾ [البقرۃ: 275] اسی پر قیاس کرتے ہوئے اس قسم کے مونڈنے والے اوزار کو بیچنا مباح و جائز ہے، لیکن لوگوں میں سے کچھ لوگ اس کو داڑھی جیسے بالوں کے کاٹنے وغیرہ کے لئے استعمال کرتے ہیں تو ایسے لوگو ں کو بیچنا تین حالتوں سے خالی نہیں ہے:

پہلی حالت:  کہ ان اوزار کا حرام کام میں استعمال کے بارے میں مکمل یقین ہو جائے تو اس صورت میں آپ کے لئے ان اوزار کا بیچنا جائز نہیں ہے جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿گناہ کے کاموں میں آپس میں ایک دوسرے کی باہم مدد نہ کیا کرو﴾ [المائدۃ: 2] اسی طرح اگر آپ کو غالب گمان ہوجائے کہ خریدار اس کو حرام کام میں استعمال کرے گا تو اس کو بیچنا آپ کے لئے مباح نہیں ہے۔

دوسری حالت:  یہ ہے کہ اسے مکمل یقین ہو کہ وہ خریدار ان اوزار کو حرام کام میں استعمال نہیں کرے گا تو پھر جیسے کہ پیچھے گزر گیا ہے تو آپ کے لئے ان کا بیچنا جائز ہے، اسی طرح اگر آپ کو غالب گمان ہو جائے کہ خریدار ان کو حرام کام میں استعمال نہیں کرے گا تو اس صورت میں بھی آپ کے لئے ان کا بیچنا جائز ہے۔

تیسری حالت:  کہ اس کے استعمال کے بارے میں علم نہ ہو تو اس جیسی صورت حال میں میرے خیال میں اصل پر عمل کرتے ہوئے یہ مباح ہے البتہ اگر علم ہوجائے کہ یہ ان کو حرام اور غلط کام میں استعمال کرے گا تو پھر ان کا بیچنا جائز نہیں ہے۔

آپ کا بھائی/

خالد المصلح

14/09/1424هـ


سب سے زیادہ دیکھا گیا

ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں