×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نکاح / بیوی کااپنے خاوند کو خوش رکھنے کے لئے جھوٹ بولنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2436
- Aa +

سوال

میں ایک شادی شدہ عورت ہوں لیکن اکثر اوقات اپنے میاں کے ساتھ میری ان بن اور نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، اس لئے کہ میں منفعل المزاجی اور ذود رنجی سے زیادہ لطف اندوز ہوتی ہوں، اور اپنی طرف سے بھر پور کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے درمیان یہ اختلا ف جلدی نہ ختم ہو ، اور اس کی ابتداء مجھ ہی سی ہوتی ہے، لیکن الحمد للہ اب میں نے اس سے توبہ کی نیت کی ہے کہ اس کی مجھ پر جو ذمہ داریاں ہیں ان کو پوری کروں ، لیکن( اب مسئلہ یہ ہے ) کہ میں بعض اوقات اس کے ساتھ ظاہری طور پہ محبت کا اظہار کرتی ہوں  اور اس کے ساتھ اچھے سے پیش آتی ہوں،  اور یہ سب اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ہے ، لہٰذا اب میں اپنی ناگواری کے باوجود اس کے ساتھ اس طرح جھوٹ موٹ کا مظاہرہ کرتی ہوں تو کیا ایسا کرنا حرام ہے کہ میں خاوند کے سامنے اپنے جھوٹے جذبات کا اظہار کروں؟

میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ گھر کی منتظمہ اور سربراہ بھی ہیں اور ایک سکول میں استانی بھی ہیں، اب وہاں سے اس کو جو ماہواری تنخواہ ملتی ہے اس کو اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں پر خرچ کر ڈالتی ہیں اس لئے کہ انکے معاشی حالات ذرا کمزور ہیں، اور یہ سب اپنے خاوند (یعنی میرے والد صاحب)سے چوری چھپے کرتی ہیں، اور جب خاوند ان سے تنخواہ کے بارے میں پوچھتا ہے تو ادھر ادھر کی باتیں گھڑلیتی ہیں کہ میں نے یہاں خرچ کیا اور وہاں خرچ کیا ، یعنی ان سے جھوٹ بولتی ہیں ، کیا ایسا کرنا حرام ہے؟ اور تواوروہ مجھ سے بھی کہتی ہیں کہ ان جیسے کاموں میں اپنے والد سے جھوٹ بولا کروں کہ مجھے فلاں کھانے پینے کی چیز چاہئے پھر جب میرے والد صاحب وہ چیزیں مجھے میرے میاں کے گھر دے جاتے ہیں تو میں ان کو ان کے پیسے دے دیتی ہوں (جبکہ وہ پیسے مجھے والدہ نے ہی دئیے ہوتے ہیں)پھر یہ سب کچھ اپنے والد صاحب کی لاعلمی میں اپنی نانی کو بھیج دیتی ہوں (جبکہ مال میری والدہ کا ہوتا ہے) اب سوال یہ ہے کہ یہ سب کرنا حرام ہے؟

(ہم سب آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ ہمارے سوالوں کا جواب بہت جلدی سے دیتے ہیں جزاک اللہ خیرا

کذب المرأ ۃ علی زوجھا

جواب

بیوی کا اپنے خاوند سے جھوٹ بولنا اگر اصلاح کی نیت سے ہو تو یہ جائز و مباح ہے جیسا کہ صحیحین میں ہے کہ امام زہری نے حمید بن عبدالرحمن سے اور انہوں نے حضرت ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا سے نقل کیا وہ فرماتی ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: ’’جو لوگوں کے درمیان صلح کرنے کے لئے جھوٹ بولے تو وہ جھوٹا نہیں ہے‘‘۔اور امام زہری فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں سنا کہ آپنے جھوٹ بولنی کی اجازت دی ہو سوائے تین جگہوں کے:

جنگ میں۔۔۔۔

 لوگوں کے درمیان صلح کے لئے۔۔۔۔

خاوند کا اپنی بیوی کو( خوش کرنے کے لئے)  اور بیوی کو اپنے خاوندکو (خوش کرنے کے لئے)


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.
×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں