×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / مسافر کے لئے سجدۂ تلاوت کا حکم

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:1532
- Aa +

سوال

مسافر کے لئے سجدۂ تلاوت کا کیاحکم ہے؟

حكم سجود التلاوة للمسافر

جواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

اہلِ علم کا ایسے مسافر کے بارے میں اختلاف ہے جو نماز کے علاوہ آیتِ تلاوت سنتا ہے کہ کیا وہ اشارے سے سجدہ کرے گا یا نہیں؟ اس میں جمہور فقہاء کا مذہب یہ ہے کہ اس کا رخ جس طرف بھی ہو اشارے سے سجدہ کرے گا، اس لئے کہ بخاریّ(۱۰۰۰)میں اور مسلم (۷۰۰) میں ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ :’’آپسواری پر جس طرف ہوتے تسبیح اور وتر پڑھتے مگر آپسواری پر فرض نماز نہیں پڑھتے تھے ‘‘۔ اور بعض حنفیہ اور شافعیہ کے نزدیک سواری پر اشارے سے اس کے لئے سجدہ کافی نہیں ہوگا اس لئے کہ اس طرح کرنے میں سجدۂ تلاوت کے بڑے ارکان کا فوت ہونا لازمی آتا ہے اور وہ پیشانی پر سجدہ کرنا ہے ۔لیکن ظاہر تو یہی لگ رہا ہے کہ جمہور کا مذہب ہی أقرب الی الصواب ہے اس لئے کہ حالتِ سفر میں نوافل کے رکوع و سجود اور سجدۂ تلاوت میں تخفیف ثابت ہے جو معنی میں ان دونو ں کے موافق ہے ۔ باقی رہی بات حالتِ قیام میں سوار کے لئے اشارے سے سجدۂ تلاوت کرنا تو اس کی تخریج حالتِ قیام میں سواری کی حالت میں نوافل پر ممکن ہے ، اہلِ علم کے اس میں دو اقوال ہیں:  جمہور کے نزدیک حالتِ قیام میں یہ جائز نہیں ہے اس لئے کہ اس میں کوئی نص وار د نہیں ہے اور اصحابِ ظواہر اور بعض شافعی فقہاء کے نزدیک حالتِ قیام میں بھی جائز ہے لیکن جمہور کا مذہب ہی أقرب الی الصواب ہے ۔ واللہ أعلم۔

باقی رہی حالتِ سفر میں سواری پر نفل پڑھنے کی تو وہ جائز ہے اس لئے کہ حدیث اس پر دلالت کررہی ہے اور رکوع و سجود کو اشارے سے ادا کرسکتا ہے ۔

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

27/03/1425هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.
×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں