×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / محفلِ میلاد منانے والوں کے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:1921
- Aa +

سوال

ایک امامِ مسجد ہے جس سے ہم نے عقیدہ کے اعتبار سے کوئی مخالفت تو نہیں دیکھی لیکن وہ تصوف کی ایک ایسی جماعت میں جاتاہے جو میلاد مناتے ہیں اوران کے بارے میں ہم یہ جانتے ہیں کہ وہ امام بوصیری ؒ کا قصیدۂ بردہ شریف پڑھتے ہیں کیا اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے جو قصیدہ پڑھتا ہے اور محفلِ میلاد میں شرکت کرتاہے ؟ جبکہ ہم تو یوں کہتے ہیں کہ جو ان محفلوں میں شرکت کرتے ہیں اور قصیدہ پڑھتے ہیں تو وہ کافر بدعتی ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے ؟

حکم الصلاۃ خلف امام من أھل الموالد

جواب

حامدا و مصلیا۔۔۔۔۔

امابعد……

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں:

جی ہاں ، اس جیسے امام کے پیچھے نمازپڑھنا جائز ہے ، باقی جو آپ نے محفلِ میلاد اور امام بوصیریؒ کے قصیدۂ بردہ شریف کے بارے میں بات کی ہے تو یہ ایسی بات نہیں جو کفر تک پہنچادے اگرچہ قصیدہ کے بعض اشعار ایسے ہیں جن میں بری طرح مبالغہ کیا گیا ہے لیکن ایک قصیدہ گو  یا قاری جب اس کو اپنی مدبھری آواز میں ترنم سے پڑھتاہے تو بہت سے لوگوں پر اس میں موجودہ غلطیاں مخفی رہ جاتی ہیں لہٰذا حق پر نصیحت و دلالت میں خوب کوشش کریں ۔ اللہ سب کو توفیق دے!

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

08/11/1424ه


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.
×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں