×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / روزه اور رمضان / رمضان میں دن کے قت خفیہ گناہ (مشت زنی) کرنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2489
- Aa +

سوال

مجھے خفیہ گناہ کی عادت لگی ہوئی ہے اور رمضان میں بھی دو مرتبہ کر بیٹھا اور مجھے اس بات کا علم بھی ہے کہ اس کی قضاء واجب ہے، میرا سؤال یہ ہے کہ کیا جو میں نے کیا ہے اس حدیث کے منافی ہے ((جس نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئے گئے)) مطلب یہ کہ کیا میرے لئے پورے مہینے کے روزوں کا اجر لکھا جائے گا یا میرا شمار ان لوگوں میں ہو گا جنہوں نے پورا مہینہ روزے رکھے ہی نہیں؟

ایک سؤال یہ بھی ہے کہ میں نے ان دنوں میں سے ایک کی قضاء کی نیت سے روزہ رکھا تھا اور میں سفر کر کے اپنے چچا کے ہاں گیا تو انہوں نے زبردستی مجھے دوپہر کا کھانا کھلایا اس وجہ سے کہ میں ان کا ہاں نہیں ٹھہروں گا اور بہت عرصہ بعد ملاقات ہو گی تو میں نے اس دن روزہ توڑ دیا جو کہ اصل میں فرض روزے کی قضاء کیلئے رکھا تھا تو اب میں کیا کروں؟ دو مرتبہ اسے قضاء کروں یا کچھ اور؟ اللہ آپ کو جزائے خیر دے، والسلام

العادة السرية في نهار رمضان

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:

اللہ سے دعا ہے کہ مجھے بھی معاف کرے اور آپ نے جو کیا اس پر آپکی توبہ بھی قبول فرمائے، رمضان میں جو آپ نے مشت زنی کی ہے اس سے آپ کا روزہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے جو حدیث میں فضیلت آئی ہے وہ آپ حاصل نہیں کر سکے، آپ پر واجب ہے کہ زیادہ سے زیا دہ نیک اعمال کریں اور شہوت کو ابھارنے والے فتنوں سے جتنا ہو سکے دور رہیں، اور جو آپکا دوسرا سؤال ہے کے آپ نے قضاء والے دن روزہ توڑ دیا تو یہ جائز ہے کیونکہ واجب روزے بھی مرض یا سفر کی حالت میں توڑے جا سکتے ہیں، اب آپ کے ذمے ایک روزے کی قضاء ہے نہ کہ دو کی۔

آپ کا بھائی/

خالد المصلح

08/11/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.
×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں